لکی مروت میں دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ، 4 پولیس اہلکار شہید

ویب ڈیسک  اتوار 18 دسمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 پشاور: لکی مروت میں دہشت گردوں نے رات گئے تھانہ برگی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دہشت گردوں نے ہینڈ گرینڈ اور راکٹ سے تھانے پر حملہ کیا۔

پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

شہید ہونے والوں میں محرر ہیڈ کانسٹیبل ابراہیم، کانسٹیبل عمران، کانسٹیبل خیرالرحمن اور کانسٹیبل سبز علی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں اہلاکر گل صاحب خان، کانسٹیبل بلقیاز، کانسٹیبل امیر نواز اور فرمان اللہ شامل ہیں۔

اس علاقے میں گزشتہ روز دو افراد کو ذبح کرکے قتل کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ مہینے بھی 6 پولیس اہلکاروں کو تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں شہید کیا گیا تھا۔

شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں ریجنل پولیس آفیسر بنوں محمد اشفاق انور نے خصوصی شرکت کی جبکہ ڈی پی او اور آرمی و سول افسران بھی شریک تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔