دانیہ شاہ کو وراثت کے حق سے محروم کرنے کے لئے کیسز میں پھنسایا جارہا ہے، وکیل

ویب ڈیسک  پير 19 دسمبر 2022
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

  کراچی: دانیہ شاہ کے وکیل کاکہنا ہے کہ وراثت کے حق سے محروم کرنے کے لئے انہیں کیسز میں پھنسایا جارہا ہے۔

کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ جج جنوبی نے مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا وڈیو لیک کے مقدمے کی سماعت کی۔ لیاقت گبول ایڈوکیٹ نے دانیہ شاہ کی جانب سے درخواست ضمانت جمع کراتے ہوئے موقف اپنایا کہ دانیہ شاہ کیخلاف مقدمہ جھوٹا ہے۔

وکیل کاکہنا تھا کہ دانیہ شاہ نے نا کوئی وڈیو بنائی اور نا سوشل میڈیا پر وائرل کی، دانیہ شاہ کیخلاف عامر لیاقت نے اپنی زندگی میں کوئی شکایت نہیں کی تھی۔

عدالت نے دانیہ شاہ کے وکیل کی درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔

عدالتی ریمانڈ پرموجود دانیہ شاہ کے خلاف کیخلاف عامر لیاقت کی صاحبزادی نے مقدمہ درج کروایا تھا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم حکام  نے پیکا ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا، دانیہ شاہ کیخلاف مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی غیر اخلاقی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے کا الزام ہے، ایف آئی اے حکام  نے دانیہ شاہ کو لودھراں سے گرفتار کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔