ارشد شریف قتل کیس میں جے آئی ٹی نے 26 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرلیے

 منگل 20 دسمبر 2022
 (فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

سپریم کورٹ کی ہدایت پر بنائی جانے والے ارشد شریف قتل کیس کی جے آئی ٹی نے 26 گواہان کے بیانات قلم بند کرلیے جبکہ مزید اہم گواہوں کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نامور صحافی ارشد شریف قتل کیس کی ایس جے آئی ٹی کا آٹھواں اجلاس ہوا، جس میں بتایا گیا کہ اب تک 26 گواہوں کی شہادتیں قلمبند ہوچکی ہیں۔

پولیس کے مطابق مزید شہادتیں قلمبند کرنے کے لئے اہم گواہوں کو بروز بدھ 21 دسمبر 2022ء کو طلب کیا گیا ہے۔ جس کے بعد ایس جے آئی ٹی کا اگلا اجلاس بھی ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔