- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
- اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم
- سابق آسٹریلوی کرکٹر امریکی ٹیم کو ہیڈکوچ مقرر
- ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج
- راولپنڈٰی میں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
- سعودی معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
- پختونخوا؛ دریاؤں میں سیلابی صورتحال، مقامی لوگوں اور انتظامیہ کو الرٹ جاری
- بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز،21 ریاستوں میں ووٹنگ
- پاکستانی مصنوعات خریدیں، معیشت کو مستحکم بنائیں
- تیسری عالمی جنگ کا خطرہ نہیں، اسرائیل ایران پر براہ راست حملے کی ہمت نہیں کریگا، ایکسپریس فورم
- اصحابِ صُفّہ
- شجر کاری تحفظ انسانیت کی ضمانت
- پہلا ٹی20؛ بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
- اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3 ڈرون تباہ کردئیے گئے
- نظامِ شمسی میں موجود پوشیدہ سیارے کے متعلق مزید شواہد دریافت
- اہم کامیابی کے بعد سائنس دان بلڈ کینسر کے علاج کے لیے پُرامید
- 61 سالہ شخص کا بائیو ہیکنگ سے اپنی عمر 38 سال کرنے کا دعویٰ
کراچی؛ بھائیوں میں جھگڑا، ایک جاں بحق، دوسرا شدید زخمی، تیسرا گرفتار
کراچی: نیو کراچی میں بھائیوں کے درمیان جھگڑے میں تیز دھار آلے کے وار سے ایک بھائی جاں بحق جب کہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے تیسرے بھائی کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا۔
پولیس کے مطابق نیو کراچی سیکٹر فائیو ای میں گھر کے اندر 3 بھائیوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوگیا، اس دوران تیز دھار آلے کے وار سے 35 سالہ آصف ولد نور محمد اور اس کا چھوٹا بھائی 30 سالہ شاکر شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا جہاں آصف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
شدید زخمی بھائی کو سول اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق جھگڑے کے دوران ذاکر نے آصف اور شاکر پر تیز دھار آلے کے وار کیے تھے، جس پر پولیس نے ایک بھائی کو قتل اور دوسرے کو شدید زخمی کرنے کے الزام میں تیسرے بھائی ذاکر کو گرفتارکر کے آلہ قتل برآمد کرلیا۔
فوری طور پر جھگڑے کی وجہ کا معلوم نہیں ہو سکا۔ مقتول کے 6 بھائی ہیں، جس میں 4 ایک ہی گھر میں رہائش پذیر ہیں ۔ا اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ذاکر نفسیاتی مریض ہے، جس کا علاج بھی چل رہا ہے۔ مقدمہ درج کرانے کے لیے مقتول کے ورثا کی جانب سے رات گئے تک پولیس سے رابطہ نہیں کیا گیا ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔