نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان روانہ، کل صبح کراچی آمد متوقع

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 21 دسمبر 2022
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو کراچی میں شروع ہوگا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو کراچی میں شروع ہوگا۔

آک لینڈ: دورہ پاکستان کے لیے نیوزی لینڈ ٹیسٹ اسکواڈ نے ٹم ساؤتھی کی قیادت میں اڑان بھرلی۔

نیوزی لینڈ ٹیسٹ اسکواڈ آکلینڈ سے کراچی سے کے لیے روانہ ہوا ہے، جو براستہ دبئی پاکستان پہنچے گا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی کل صبح کراچی آمد طے ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو کراچی میں شروع ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ تین جنوری سے ملتان میں کھیلا جائے گا۔

دوسرے مرحلے میں ون ڈے سیریز کے لیے کیوی ٹیم کے ارکان پاکستان آئیں گے۔ ون ڈے میچز دس، بارہ اور چودہ جنوری کو شیڈول ہیں جو شہر قائد میں ہوں گے۔ ون ڈے ٹیم کے کپتان کین ویلیمسن ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔