- جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا فیصلہ سپریم کورٹ کے لارجر بینچ کے فیصلے کیخلاف قرار
- رمضان المبارک اور متوازن غذا
- پی ٹی آئی کے مزید رہنما و سابق ارکان اسمبلی اینٹی کرپشن کے ریڈار پر
- آئی پی ایل کے 16ویں سیزن میں 5 نئے دلچسپ قوانین متعارف
- عمران خان کی 2 مقدمات میں جلد سماعت کی درخواستیں منظور
- پنجاب، کے پی انتخابات التوا کیس؛ سپریم کورٹ کا 4 رکنی بینچ تشکیل کے بعد پھر ٹوٹ گیا
- شمالی وزیرستان؛ سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، سپاہی شہید
- ریگولر حج اسکیم، درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں 2 اپریل تک توسیع
- دی ہنڈریڈ؛ بابراعظم کے پک نہ ہونے پر اینڈرسن حیران
- علی امین گنڈاپور کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش
- کئی علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ، سحری و افطاری میں بھی مشکلات
- بڑھتی مہنگائی، مردانہ قمیص شلوار سلائی کی اجرت 1500 لی جانے لگی
- مہنگائی، معاشی صورتحال جنگ والی، سیاسی استحکام لانا ہوگا، ایکسپریس فورم
- استعفا دے کر مُکر جانا، پاکستانی عوام کیساتھ مذاق ہورہا ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- کراچی اور اسلام آباد سے سعودی عرب منشیات اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام
- مسلسل ڈپریشن اور بے چینی آپ کو قبل از وقت بوڑھا بنا سکتی ہے
- دو ارب نوری سال دور اب تک کا سب سے روشن خلائی دھماکا
- جانورغائب گوشت حاضر، میمتھ کے ڈی این اے سے گوشت کا گولہ تیار
- سی ٹی ڈی پنجاب کی مختلف اضلاع میں کارروائی، 9 دہشت گرد گرفتار
- بھارت میں مندر کے کنویں پربنا فرش ٹوٹ گیا، 35 افراد ہلاک
درمیانی عمر کے افراد میں سگریٹ نوشی سے یادداشت متاثر ہوسکتی ہے

تمباکو نوشی یادداشت اور دماغی افعال کو شدید متاثرکرسکتی ہے۔ فوٹو: فائل
کولمبس، اوہایو: اگرآپ درمیانی عمر کے ہیں اور تمباکو نوشی کرتے ہیں تو سگریٹ نہ پینے والے ہم عمروں کے مقابلے میں حافظہ کمزور ہوسکتا ہے اور دماغی الجھن بڑھ سکتی ہے۔ لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ سگریٹ نوشی مکمل طور پر ترک کرکے اس کیفیت سے دور رہا جاسکتا ہے۔
اوہایو اسٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے درمیانے درجے کے تمباکو نوش افراد سے صرف ایک سوال پر مبنی سروے کیا ہے جس میں تمباکو نوشی کی عادت اور ذہنی صلاحیتوں میں کمی (کوگنیٹووڈیکلائن) کے تعلق پر غور کیا گیا ہے۔
اس سے قبل تمباکونوشی اور الزائیمر کے درمیان سائنسی تعلق سامنے آچکا ہے اور ماہرین اسے وقت سے پہلے جاننا چاہتے تھے۔ لیکن ماہرین نے زور دیا ہے کہ کسی بھی عمر میں سگریٹ نوشی ترک کرنے سے نہ صرف سانس، دل اور پورے جسم کو فائدہ ہوتا ہے بلکہ آپ کی اعصابی اور نفسیاتی صحت بھی اچھی رہتی ہے۔
اس تحقیق میں 45 سے 59 برس کے افراد کو شامل کیا گیا جن کی تعداد 136000 سے زائد تھی۔ ماہرین نے نوٹ کیا کہ اس عمر میں کون ہے جو ’سبجیکٹوو کوگنیشن ڈیکلائن(ایس سی ڈی) میں مبتلا ہے تو ان لوگوں میں سے کل 11 فیصد لوگ ایس سی ڈی کے شکار ہوئے۔ معلوم ہوا کہ سگریٹ نہ پینے والوں کے مقابلے میں سگریٹ نوشی کرنے والوں میں دماغی اور یادداشت کے زوال کا خطرہ لگ بھگ دوگنا تھا۔
یہ تحقیق بتاتی ہے کہ درمیانی عمر میں یا بڑھاپے سے پہلے تمباکو نوشی دماغ، یادداشت اور نفسیات کے لیے بھی تباہ کن ہوسکتی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔