پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ کیوی ٹیم کراچی پہنچ گئی

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 22 دسمبر 2022
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا (فوٹو: ٹوئٹر)

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا (فوٹو: ٹوئٹر)

دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے کراچی پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم کا کراچی پہنچنے پر آفیشلز کے ہمراہ پرتپاک استقبال کیا گیا، پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور گلدستے پیش کیے گئے، کیوی ٹیم کو صدراتی پروٹوکول حاصل ہے۔ جس کے باعث ائیرپورٹ اور اطراف میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

پہلے مرحلے میں مہمان ٹیم ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹ چیمپئن شپ کے 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی جس کے بعد ون ڈے سیریز شیڈول ہے۔

مزید پڑھیں: پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ قومی ٹیم کا اعلان آج متوقع

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ ون ڈے سیریز کی میزبانی بھی کراچی کے سپرد کی گئی ہے، تینوں میچز بالترتیب 10، 12 اور 14 جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

کیوی ٹیم دوسرے مرحلہ میں 13 اپریل سے 7 مئی تک دوبارہ پاکستان کا دورہ کرے گی، اس دوران دونوں ممالک کے درمیان 5 ٹی20 انٹرنیشنل اور اتنے ہی ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔