سپریم کورٹ نے قتل کیس میں میجرر عامر لوران کے بیٹے کو نوٹس جاری کر دیا

قتل کیس کے تفتیشی افسرکو ریکارڈ کے ساتھ عدالت پیش ہونے کا حکم دیا ہے


Numainda Express April 04, 2014
قتل کیس کے تفتیشی افسرکو ریکارڈ کے ساتھ عدالت پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR: سپریم کورٹ نے قتل کے ایک مقدمے میں سابق ڈی جی آئی بی میجر(ر) عامر اور ان کے بیٹے کو نوٹس جاری کردیا ہے ۔

جبکہ قتل کیس کے تفتیشی افسرکو ریکارڈ کے ساتھ عدالت پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔جسٹس ناصرالملک اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل بینچ نے شیریں خان کی درخواست پر مدعا علیہان سے جواب طلب کیااور مزید سماعت 15 روز کیلیے ملتوی کردی ۔کیس کے حقائق کے مطابق2012 میں پشاور میں خان محمد نامی شخص قتل ہوا جس کی ایف آئی آر بھائی شیرین خان کی مدعیت میں تھانہ پہاڑی پورہ پشاور میں درج ہوئی،ایف آئی آر میں میجر(ر) عامر ،ان کا بیٹا عماراور دیگر دو افراد سبحان گل اور شہاب ملزمان نامزدکیے گئے ۔