آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی ٹیسٹ میں ایک درجہ تنزلی

 بدھ 4 جنوری 2023
کیوی بیٹر کین ولیمسن ایک درجہ ترقی (فوٹو: پی سی بی)

کیوی بیٹر کین ولیمسن ایک درجہ ترقی (فوٹو: پی سی بی)

 دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، کپتان بابراعظم ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔

آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ انکے ہم وطن اسٹیو اسمتھ دوسری پوزیشن پر قابض ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ جو روٹ ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم، سعود شکیل کی ترقی، رضوان کی تنزلی

دوسری جانب پاکستانی اوپنر امام الحق رینکنگ میں 3 درجے ترقی کے بعد 34 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر 17 درجے ترقی کے ساتھ 14 ویں نمبر پر قبضہ جمالیا ہے۔

آئی سی سی بالنگ رینکنگ میں شاہین آفریدی کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے تاہم پیٹ کمنز پہلی پوزیشن پر قابض ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔