سوات میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کردیا

سوات میں بحرین کے علاقے بڈی میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق، لاش مدین اسپتال منتقل


ویب ڈیسک January 09, 2023
فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا کے ڈویژن مالاکنڈ کی وادی سوات میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کردیا۔

ایسکپریس نیوز کے مطابق سوات میں بحرین کے علاقے بڈی میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق ہوگئی، جس کی لاش کو مدین اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کیے جبکہ ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں اور نہ ہی علاقہ مکین اس حوالے سے کچھ بتا رہے ہیں۔

دوسری جانب سوات کے علاقے مانیار مین گیس لیکج کی وجہ میاں بیوی جاں بحق ہوگئے، جن کی لاشوں کو بری کوٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔