آزاد کشمیر میں 3.3 شدت کا زلزلہ

ویب ڈیسک  پير 9 جنوری 2023
زلزلے کا مرکز میرپور کا علاقہ جب کہ زلزلے کی گہرائی 7 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکزَ فوٹو:فائل

زلزلے کا مرکز میرپور کا علاقہ جب کہ زلزلے کی گہرائی 7 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکزَ فوٹو:فائل

میرپور: آزاد کشمیر میں 3.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر میں 3.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز میرپور کا علاقہ جب کہ زلزلے کی گہرائی 7 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع میرپور کے نواحی علاقوں کھڑی، جاتلاں اور خالق آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر اپنے گھروں سے نکل آئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔