وقار ذکاء ورچوئل کرنسی کیس کی سماعت ملتوی

کورٹ رپورٹر  منگل 10 جنوری 2023
(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں میزبان وقار ذکاء ورچوئل کرنسی اسکینڈل کیس میں ملزم کی جانب سے صلاح الدین پہنور ایڈوکیٹ نے وکالت نامہ جمع کروا دیا۔

رپورٹ کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو میزبان وقار ذکاء کے خلاف 86 ملین روپے کی کرپٹو کرنسی اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔

وقار ذکاء کی جانب سے ایڈووکیٹ صلاح الدین پنہور نے عدالت میں پیش ہوکر وکالت نامہ جمع کروایا دیا۔ صلاح الدین پہنور ایڈوکیٹ نے دوران سماعت کہا کہ یہ کرپٹو کرنسی کا اسکینڈل نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ میرے موکل کیخلاف ایف آئی اے نے کوئی ٹھوس ثبوت پیش تک نہیں کیا ہے۔

عدالت نے ورچوئل کرنسی کیس کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی کر دی۔ گزشتہ سماعت پر ایف آئی اے نے کیس کا چالان بھی پیش کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کرپٹو کرنسی اسکینڈل میں وقار ذکاء کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

یاد رہے کہ اس سے قبل عدالت نے وقار ذکاء کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے ایف آئی اے کے مطابق 29 جنوری 2022ء کو وقار ذکاء کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔