- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
سال 2022؛ ٹیلی کام آمدنی میں 694 ارب اضافہ ہوا، پی ٹی اے
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام شعبے میں شاندار پیش رفت کے نتیجے میں گذشتہ مالی سال ۔2022.2021 میں 694 ارب روپے ریونیو حاصل ہواہے جبکہ ٹیلی کام کے شعبے میں مجموعی طور پر 2,073 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )کی طرف سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ برائے سال 2022 کے مطابق ٹیلی کام سئیکٹر نے گذشتہ مالی سال کے دوران قومی خزانے میں 325.2 ارب روپے کا حصہ ڈالا جس میں سے ٹیکس کی مد میں دو سو بائیس ارب ستر کروڑ جبکہ ایک سو دو ارب پچاس کروڑ روپے کی آمدنی نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز (این جی ایم ایس )کی نیلامی اور لائسنس کی تجدید سے ممکن ہوئی۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اس رپورٹ میں افراط زر اور مہنگائی جیسے چیلنجوں کے باوجود ایک ترقی پسند ریگولیٹری ماحول بدولت پاکستان بھر میں ٹیلی کام کے اعدادوشمار اور ٹیلی کام سروسز کے استعمال میں اضافے پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔