مشرق وسطیٰ مذاکرات میں اپنے کردارپر نظرثانی کرینگےجان کیری

امریکایوکرائن،شام اورایران کے جوہری پروگرام جیسے بحرانوں سے بھی نمٹ رہاہے


APP April 06, 2014
فلسطین واسرائیل تنازعے پرزیادہ توانائی صرف نہیں کرسکتے،امریکی وزیرخارجہ فوٹو: فائل

امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہاہے کہ اوباماانتظامیہ اسرائیل امن عمل میں اپنے کردارکا ازسرنو جائزہ لے رہی ہے اوراسرائیل وفلسطین کی مذاکراتی عمل میں عدم سنجیدگی کی وجہ سے امریکااس صورتحال میں اپنے کردارپر نظر ثانی کرے گا۔

امریکی وزیرخارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ امریکامشرق وسطیٰ کے علاوہ یوکرائن اورشام میں جاری بحران اورایران کے جوہری پروگرام جیسے بحرانوں سے بھی نمٹ رہاہے اورامریکا فلسطین واسرائیل تنازعہ پرزیادہ توانائی صرف نہیں کرسکتا۔ انھوں نے کہاکہ فریقین کی جانب سے معاہدے کی پاسداری نہ کرنے کی وجہ سے امریکااس حوالے سے اپنے کردارکا دوبارہ جائزہ لے رہاہے۔ امریکی وزیرخارجہ کابیان ایسے وقت میںسامنے آیاہے جب اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے امکان کومسترد کردیا ہے۔