انگلش ٹیم سے بے دخلی کیون پیٹرسن خصوصی انٹرویو میں راز سے پردہ اٹھائیں گے

پیٹرسن کا فی الحال بورڈ کے ساتھ اکتوبر تک کا معاہدہ ہے جب وہ ختم ہوگا تب وہ انٹرویو دیں گے، ذرائع


Sports Desk April 07, 2014
پیٹرسن کا فی الحال بورڈ کے ساتھ اکتوبر تک کا معاہدہ ہے جب وہ ختم ہوگا تب وہ انٹرویو دیں گے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

انگلینڈ کے سابق کرکٹر کیون پیٹرسن نے ٹیم سے بے دخلی کے معاملہ پر چپ کا روزہ توڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

وہ اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کو اختتام پر پہنچانے والے عناصر اور وجوہات کے حوالے سے اپنے خصوصی انٹرویو میں پردہ اٹھائیں گے، وہ یہ انٹرویو اپنے دوست پیرس مورگن کو دیں گے جوکہ ایک ٹی وی شو ' لائف اسٹوریز' کے میزبان ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرسن کا فی الحال بورڈ کے ساتھ اکتوبر تک کا معاہدہ ہے جب وہ ختم ہوگا تب وہ انٹرویو دیں گے جوکہ اسی ماہ کے آخر میں نشر بھی کردیا جائے گا اس کے ساتھ پیٹرسن اپنی آٹو بائیوگرافی پر بھی کام کررہے ہیں۔