پی ایس ایل کے مفت پاسز مانگ کر شرمندہ نہ کریں، نجم سیٹھی

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 20 جنوری 2023
(فوٹو : فائل/ اے ایف پی)

(فوٹو : فائل/ اے ایف پی)

 لاہور: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے مفت پاسز مانگ کر شرمندہ نہ کریں۔

پاکستان سپرلیگ سیزن ایٹ کے آغاز سے پہلے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی ایکشن میں آگئے۔ سماجی ویب سائٹ پر نجم سیٹھی نے مفت پاسز مانگنے والوں سے ذاتی طورپر درخواست کی ہے کہ اگلے ماہ سے شیڈول پی ایس ایل میچز کے فری ٹکٹس یا پاسز کی ڈیمانڈ نہ کریں۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی طرف سے پی سی بی کے آڈٹ میں وارننگ دی ہے کہ مفت پاسز کی روایت کو ختم کرنا ہوگا۔

نجم سیٹھی کے مطابق پی ایس ایل کے لیے کوئی بھی، کھلاڑی، کوچ کی سفارش کے ساتھ ملازمت سمیت کسی بھی بینفٹ کے لیے رجوع بھی نہ کریں، پاکستان کرکٹ بورڈ ایک پروفیشنل ادارہ ہے اور ہم اس طرح کی چیزوں کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔