ون ڈے رینکنگ، کیویز ٹاپ پوزیشن سے محروم، پاکستان کا پانچواں نمبر

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 22 جنوری 2023
پاکستان ٹیم106 پوائنٹس لے کر پانچویں پوزیشن پر براجمان ہے (فوٹو: پی سی بی)

پاکستان ٹیم106 پوائنٹس لے کر پانچویں پوزیشن پر براجمان ہے (فوٹو: پی سی بی)

دبئی: ون ڈے انٹرنیشنل میں شکست پر نیوزی لینڈ نے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن گنوا دی۔

بھارت سے سیریز کے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں شکست پر نیوزی لینڈ نے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن گنوا دی، انگلش ٹیم اب سرفہرست ہوگئی ہے، اس مقابلے سے قبل کیویز 115 ریٹنگ پوائنٹس کے ہمراہ نمبرون اور انگلینڈ 113 پوائنٹس لے کر دوسری پوزیشن پر موجود تھا لیکن اب صورتحال بدل گئی۔

آسٹریلیا 112 پوائنٹس تیسرے ، بھارت 111 پوائنٹس چوتھے نمبر پر ہے، پاکستان ٹیم106 پوائنٹس لے کر پانچویں پوزیشن پر براجمان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔