بابراعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

اسپورٹس رپورٹر  منگل 24 جنوری 2023
آئی سی سی نے مینز کرکٹ ٹیم آف دی ائیر کیلئے بابراعظم کو کپتان مقرر کیا (فوٹو: کرک انفو)

آئی سی سی نے مینز کرکٹ ٹیم آف دی ائیر کیلئے بابراعظم کو کپتان مقرر کیا (فوٹو: کرک انفو)

دبئی: اںٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ون ڈے کرکٹ ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے مینز کرکٹ ٹیم آف دی ائیر کیلئے ٹیم میں شامل واحد پاکستانی بابراعظم کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹریوس ہیڈ، شریاس آئیر، ٹام لیتھم، سکندر رضا، مہدی حسن، الزاری جوزف، محمد سراج، ٹرینٹ بولٹ اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

اعزاز ملنے پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور ان کی فیملی نے اس اعزاز پرخوشی کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب ویمنز ون ڈے ٹیم اف دی ائر میں کوئی پاکستانی لڑکی جگہ پانے میں ناکام رہی، ویمنز ٹیم کیلئے بھارت کی ہرمن پریت کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بھارت اور جنوبی افریقہ کی تین تین،آسٹریلیا اور انگلینڈ کی دودو جبکہ نیوزی لینڈ کی ایک کھلاڑی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹی 20 ٹیمز آف دی ایئر میں پاکستانی اسٹارز جگمگا اٹھے

اس سے قبل آئی سی سی نے مینز اور ویمنز ٹی 20 ٹیمز آف دی ایئر کا اعلان کیا تھا جس میں محمد رضوان اور حارث روف کو ٹی20 ٹیم آف دی ائیر جبکہ ندا ڈار کو ویمنز ٹی20 اف دی ایئر کا حصہ بنایا گیا تھا۔

Babar-azam-icc

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔