پاک آسٹریلیا ویمنز سیریز؛ قومی ٹیم شکستوں کے بوجھ تلے دب گئی

ویب ڈیسک  منگل 24 جنوری 2023
سیریز کے پہلے ٹی20 میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست (فوٹو: کرکٹ آسٹریلیا)

سیریز کے پہلے ٹی20 میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست (فوٹو: کرکٹ آسٹریلیا)

سڈنی: آسٹریلیا نے پاکستان ویمنز ٹیم کو سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دیکر 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

سڈنی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 118 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے عمیمہ سہیل 30، عائشہ نسیم 24 رنز بناکر نمایاں رہیں، آسٹریلیا کی جانب سے میگن نے 15 کے عوض 5 پاکستانی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور آسٹریلیا ویمنز کے درمیان ٹی20 سیریز کل سے شروع ہوگی

آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے 119 رنز کا مقررہ ہدف 13.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، سعدیہ اقبال اور نداڈار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں تین میچوں پر مشتمل سیریز کے ون ڈے میچز میں کینگروز نے پاکستان کو کلین سوئپ کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔