بھارت کا کیویز سے سیریز میں کلین سوئپ، رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 25 جنوری 2023
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

اندور: بھارت نے سری لنکا کے بعد نیوزی لینڈ کوبھی ہوم ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ مکمل کر لیا جب کہ ٹیم کو رینکنگ میں بھی پہلی پوزیشن مل گئی۔

نیوزی لینڈ سے تیسرے میچ میں بلو شرٹس نے 90 رنز سے کامیابی پائی، میزبان سائیڈ نے 9 وکٹ پر 385 کا مجموعہ ترتیب دیا، اوپنرز شبھمان گل (112) اور روہت شرما (101) نے سنچریاں بنائیں، ہردیک پانڈیا 54 اورکوہلی 36رنز بناکر نمایاں رہے، جیکب ڈیفی اور بلیئر ٹکنر نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

مہمان الیون 41.2 اوورز میں 295 رنز پر تمام وکٹیں گنوادیں، ڈیون کونوے کے 138 رنز رائیگاں گئے، انھوں نے 100 بالز پر 12 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے یہ اننگزمکمل کی ،شردل ٹھاکر اور کلدیپ یادیو نے 3،3 پلیئرز کو میدان بدر کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔