فلسطین بیس بال ٹیم ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئی

ویب ڈیسک  بدھ 25 جنوری 2023
ٹورنامنٹ 27 جنوری سے اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائے گا (فوٹو: ایکسپریس نیوز)

ٹورنامنٹ 27 جنوری سے اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائے گا (فوٹو: ایکسپریس نیوز)

 اسلام آباد: فلسطین بیس بال ٹیم ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2023ء میں شرکت کیلیے اسلام آباد پہنچ گئی۔

پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیر اہتمام ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 27 جنوری سے اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا، جس میں انڈیا، بنگلہ دیش، افغانستان، فلسطین، نیپال اور سری لنکا سمیت 7 ممالک کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

نائب صدر ایشین بیس بال فیڈریشن سید فخر شاہ کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش، نیپال اور انڈیا کی ٹیمیں ایونٹ میں شرکت کیلئے آج پاکستان پہنچ جائیں گی جبکہ افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں کل 26 جنوری کو اسلام آباد پہنچیں گی۔

انٹرنیشنل ٹورنامنٹ روبن لیگ سسٹم کے تحت کھیلا جائے گا جبکہ ٹیم منیجرز کی میٹنگ اور پری ٹورنامنٹ پریس کانفرنس کل 26جنوری کوپاکستان سپورٹس کمپلیکس میں ہوگی۔

ٹورنامنٹ کے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے پاکستان اسپورٹس بورڈ اور اسپورٹس بورڈ پنجاب نے بھرپور تعاون کیا۔

سید فخر شاہ نے بتایا کہ بھارتی ٹیم کو بروقت ویزوں کے اجراء کیلیے وزارت داخلہ، وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستانی سفارتخانے کا شکریہ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔