جاوید میانداد کو بیٹنگ کوچ یا کنسلٹنٹ مقررنہیں کیا ذکااشرف

آسٹریلیا کے خلاف سیریزکی جیت سےٹیم کامورال بلند ہوا ہے، ذکا اشرف


ویب ڈیسک September 15, 2012
آسٹریلیا کے خلاف سیریزکی جیت سےٹیم کامورال بلند ہوا ہے، ذکا اشرف فوٹو: اے ایف پی

چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نےکہا ہے کہ جاوید میاں داد کوبیٹنگ کوچ یا کنسلٹنٹ مقررنہیں کیا لیکن ان کی خواہش ہے پاکستان آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کافائنل کھیلے۔


ایک انٹرویومیں ذکا اشرف کاکہناتھاکہ جاوید میاں داد کوکوئی نئی ذمہ داری نہیں دی گئی۔ وہ پی سی بی میں ڈائریکٹرجنرل کی حیثیت سےسری لنکا گئے ہیں اوراس کامقصد میگا ایونٹ سےپہلے پلیئرزاور آفیشلز کا مورال بلند کرنا ہے۔


ذکااشرف نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریزکی جیت سےٹیم کامورال بلند ہوا ہے۔ پاکستان اوربھارت کا میچ ہمیشہ شائقین کے لئےبھرپور دلچسپی کا باعث ہوتا ہے۔ ٹیم جیت گئی تواور بھی حوصلہ ملےگا۔

مقبول خبریں