کوہاٹ؛ ڈیم میں مدرسے کے طلبا کی کشتی الٹ گئی، 10 جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 29 جنوری 2023
کشتی ڈوبنے کے بعد لوگ جائے حادثہ پر موجود ہیں (فوٹو : ویڈیو گریب)

کشتی ڈوبنے کے بعد لوگ جائے حادثہ پر موجود ہیں (فوٹو : ویڈیو گریب)

 پشاور: کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں مدرسے کے طلباء کی کشتی الٹنے سے 10 طلباء ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق کشتی الٹنے سے تمام طلباء ڈوب گئے جن کی تعداد 25 سے 30 بتائی جاتی ہے، مدسرے کے طلباء پکنک کے لیے تاندہ ڈیم آئے تھے۔

حکام نے بتایا کہ اب تک 18 طلباء کو نکال لیا گیا ہے جن میں 10 طلباء جاں بحق ہوگئے جبکہ 8 اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ڈوبنے والے افراد کو بحفاظت نکانے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

محمد اعظم خان نے کہا کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ریسکیو کارروائیوں کی خود نگرانی کریں۔

دوسری جانب صوبائی حکومت نے کوہاٹ تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ نگران صوبائی وزیر خوشدل خان نے واقع کی انکوائری کا حکم دیا اور کوہاٹ انتظامیہ کو واقع کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

صوبائی وزیر خوشدل نے کہا کہ واقع نہایت ہی افسوسناک ہے، غم زدہ خاندانوں کے ساتھ اس غم میں صوبائی حکومت برابر شریک ہے، متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔