بین الاقوامی پروازوں کے استعمال شدہ پانی میں کورونا وائرس کا انکشاف

خبر ایجنسیاں  منگل 31 جنوری 2023
24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 15 کیسز رپورٹ، 11 مریضوں کی حالت نازک (فوٹو : فائل)

24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 15 کیسز رپورٹ، 11 مریضوں کی حالت نازک (فوٹو : فائل)

لاہور / اسلام آباد: بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کے استعمال شدہ پانی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد بین الاقوامی پروازوں کی مکمل چیکنگ اور نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ نے ایوی ایشن حکام کو مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کے ویسٹ واٹر کے سیمپل لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایوی ایشن اتھارٹی سیمپل کے حصول کے لیے باقاعدہ نظام مرتب کرے۔

علاوہ ازیں قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 066 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 15 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح  24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.49 فیصد رہی ہے۔

مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔