عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں گراوٹ کا عمل جاری

اے پی پی  بدھ 1 فروری 2023
سپلائی کے سودے 32 سینٹ کی کمی کے ساتھ 84.18 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے۔ فوٹو: فائل

سپلائی کے سودے 32 سینٹ کی کمی کے ساتھ 84.18 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے۔ فوٹو: فائل

سنگاپور: عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں گراوٹ کا عمل جاری ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں مسلسل گراوٹ کے عمل کی بڑی وجہ امریکی اور یورپی سنٹرل بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافہ کے امکانات اور چین کی طرف سے کروڈ کی طلب کی بحالی نہ ہونا ہے۔

سنگا پور مرکنٹائل ایکس چینج میں نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت مارچ میں برینٹ کروڈ کی سپلائی کے سودے 5 سینٹ کی کمی کے ساتھ 84.85 ڈالر فی بیرل جبکہ اپریل میں سپلائی کے سودے 32 سینٹ کی کمی کے ساتھ 84.18 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔