- فالج جیسے حادثے کے بعد روزمرہ معمولات میں چند ضروری تبدیلیاں
- پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں ائیرلائنز کے کروڑوں ڈالر پھنس گئے
- سوئمنگ پول میں کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی
- کراچی کے نوجوان انجینئرنے ’جانوروں‘ کا ڈیجیٹل پاسپورٹ متعارف کرادیا
- امریکا میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی وجہ سے ہزاروں افراد بیروزگار ہوگئے
- کوئٹہ سے براہ راست حج پروازوں کا آغاز
- 25 لاکھ مالیت کے جعلی 5 ہزار والے نوٹ برآمد
- کینیڈا میں مچھلی کے شکار کے دوران خاندان ڈوب گیا؛ 4 بچوں سمیت 5 ہلاک
- اینڈرائیڈ 14 میں اہم فیچر شامل کیے جانے کا امکان
- نگلنے میں دشواری کے مرض کی دو اہم وجوہ ہوسکتی ہیں، پاکستانی ماہرین
- برطانوی انجینیئر نے دوڑنے والا کوڑے دان بنالیا، ویڈیو وائرل
- جنگلی جانوروں اورپرندوں کے انکلوژرنیلام کرنے کا فیصلہ
- گاڑی پر انجن کی طاقت کے بجائے قیمت کی شرح سے ٹیکس لگانے کی مخالفت
- سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہوں، ہزار کیس بنالیں فرق نہیں پڑے گا، پرویزالہٰی
- چین میں مٹی کا تودہ گرنے سے 60 مکانات تباہ؛ 14 افراد ہلاک
- یاسمین راشد کی بریت کیخلاف ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے، آئی جی پنجاب
- لیاری ایکسپریس وے پر گندگی کے ڈھیر لگ گئے
- آسٹریلیا خالصتان ریفرنڈم؛31 ہزارسکھوں کا بھارت سےعلیحدگی کے حق میں ووٹ
- پاکستان اور افغانستان خوراک کی قلت کا شکار ہوسکتے ہیں، رپورٹ
- پاکستان میں پہلی بار سراغ رساں کتوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد اڈاپٹ کیا جائیگا
پی ایس ایل 8؛ 21 غیر ملکی اسٹارز پہلی بار جگمگانے کیلیے تیار

ٹاپ اسکورر بابر اعظم کیلیے ایونٹ میں پہلی سنچری کا خواب پورا کرنے کا موقع۔ فوٹو: ایکسپریس ویب
لاہور: پی ایس ایل8 میں 21غیر ملکی اسٹارز پہلی بار جگمگانے کیلیے تیار ہیں۔
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8کا میلہ سجانے کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں،13فروری کو شروع ہونے والے ایونٹ میں ملتان افتتاحی تقریب سمیت 5میچز کا میزبان ہوگا،کراچی اور لاہور میں 9،9 اور راولپنڈی میں 11 میچز کھیلے جائیں گے۔
لیگ 8 میں 21 غیر ملکی اور 15 مقامی کرکٹرز ڈیبیو کریں گے،انٹرنیشنل کھلاڑی عادل رشید، عقیل حسین، اینڈریو ٹائی ، بھانوکا راجا پکسا، ڈیوین پریٹوریس، فضل الحق فاروقی، گس اٹکنسن، اظہار الحق نوید، جیمز فلر، جمی نیشم، جوش لٹل، کوشل مینڈس، میتھیو ویڈ، نوین الحق، نووان تھشارا، اوڈین اسمتھ ، رچرڈ گلیسن، شین ڈیڈسویل، تبریز شمسی، ٹام کرن اور وانندو ہسارنگا پہلی بار پی ایس ایل میں جلوہ گر ہوں گے۔
مقامی کرکٹرز میں عامر جمال، احسن بھٹی، ایمل خان، عرفات منہاس، حسیب اللہ، حسن نواز، عرفان خان نیازی، مرزا طاہر بیگ ، محمد کرنال زاہد، محمد سرور آفریدی، عمیر بن یوسف ، سعود شکیل، شاویز عرفان، سفیان مقیم اور طیب طاہر لیگ میں انٹری کو یادگار بنانے کا عزم لیے میدان میں اتریں گے۔
انفرادی اہداف کو دیکھا جائے تو بابر اعظم 68 میچز میں 2413 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہیں مگر وہ تاحال ایونٹ میں پہلی سنچری نہیں بنا سکے، اس بار خواب پورا کرنے کا اچھا موقع ہوگا۔
کامران اکمل اس بار پی ایس ایل میں شرکت نہیں کررہے مگر 75 میچز میں 1972 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، وکٹ کیپر بیٹر سب سے زیادہ 3 سنچریاں بنانے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں، شرجیل خان2 ، فخر زمان، رائیلی روسو، کیمرون ڈیلپورٹ، کولن انگرام، کرس لین، عثمان خواجہ، ہیری بروک اور جیسن رائے ایک ایک تھری فیگر اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
وہاب ریاض پی ایس ایل میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے واحد بولر ہیں، پیسر نے77 میچز میں 103 شکار کیے، حسن علی 81، شاہین شاہ آفریدی 70 اور شاداب خان 65 وکٹیں اڑاچکے ہیں۔
کامران اکمل کی غیر موجودگی میں ٹاپ وکٹ کیپر کی نشست محمد رضوان کی منتظر ہے، انھوں نے وکٹوں کے پیچھے 62شکار کیے تھے، رضوان 60 شکارکرچکے ہیں، سرفراز احمد( 43) تیسرے نمبر پر ہیں۔
ایونٹ میں لاہور قلندرز کیلیے اعزاز کا دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بننے کا موقع ہوگا، اسلام آباد یونائیٹڈ 3 بار ٹائٹل جیتنے کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کرنے کیلیے بے تاب ہے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی جیت کا تناسب 57.54 سب سے زیادہ ہے، پشاور زلمی54.37 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے،تیسری پوزیشن پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے 53.89فیصد میچز میں کامیابی حاصل کی ہے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز( 50.7) چوتھے، لاہور قلندرز(43.75) پانچویں اور کراچی کنگز (41.09) چھٹے نمبر پر ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔