لاہور میں ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھولنے کی اجازت

لاہور ہائیکورٹ نے ہوم ڈلیوری سروس بھی رات ساڑھے 12 بجے تک دینے کی اجازت دے دی


ویب ڈیسک February 01, 2023
(فوٹو فائل)

عدالت نے لاہور میں ریسٹورنٹس رات گیارہ بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کیس میں گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس میں شہر کے ریسٹورنٹس کو رات 11 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں عدالت نے ہوم ڈیلیوری سروس بھی رات ساڑھے 12 بجے تک دینے کی اجازت دے دی۔

عدالت نے ٹریفک پولیس کو سٹرکوں پر ٹریفک کی معلومات کے لیے ٹیلی فون نمبر آویزاں کرنے کی ہدایت کردی۔ لاہور ہائی کورٹ نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں