بگ بیش لیگ؛ وکٹ کیپر نے تھرڈ امپائر کو فیصلہ تبدیل کرنے پر مجبور کردیا

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 3 فروری 2023
تھرڈامپائر کو غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے فیلڈنگ کرنے والی ٹیم کے حق میں فیصلہ (فوٹو: اسکرین شارٹ)

تھرڈامپائر کو غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے فیلڈنگ کرنے والی ٹیم کے حق میں فیصلہ (فوٹو: اسکرین شارٹ)

سڈنی:  آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں وکٹ کیپر نے تھرڈ امپائر کو فیصلہ تبدیل کرنے پر مجبور کردیا۔

سڈنی سکسرز کی اننگز میں جوش فلپی نے میٹ ککنمان کی گیند پر سوئپ شاٹ کھیلنا چاہا، برسبین ہیٹ کے وکٹ کیپر جمی پیرسن نے کیچ کی زوردار اپیل کردی، جسے امپائر نے مسترد کیا تو ریویو لیا گیا۔

سنیکومیٹر سے گیند واضح طور پر گلوز کو چھوتی ہوئی دکھائی دی مگر تھرڈ امپائر نے غائب دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناٹ آؤٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

وکٹ کیپر نے گیند بولر کو دینے کے بجائے گلوز میں تھامے رکھی اور فیلڈ امپائر سے دوبارہ چیک کرنے کو کہا، اس بار غور سے دیکھنے کے بعد تھرڈامپائر کو غلطی کا احساس ہوگیا اور فیصلہ فیلڈنگ کرنے والی ٹیم کے حق میں آیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔