خبردار! چلتی گاڑی سے سگریٹ پھینکنے پر 75 ہزار روپے جرمانہ ہوگا

ویب ڈیسک  اتوار 5 فروری 2023
بوتلیں اور کچرا پھینکنے پر بھی ایک درہم جرمانہ ہوگا، فوٹو: فائل

بوتلیں اور کچرا پھینکنے پر بھی ایک درہم جرمانہ ہوگا، فوٹو: فائل

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں نئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت سزا اور بڑے جرمانے کی منظوری دیدی گئی۔ 

عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ چلتی ہوئی گاڑی سے سڑک پر سگریٹ کے ٹکڑے، پانی کی خالی بوتلیں اور پلاسٹک کی تھیلیاں پھینکنے پر 1 ہزار درہم ( پاکستانی 75 ہزار روپے) جرمانہ ہوگا۔

ٹریفک پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ٹریفک حادثات میں کمی اور شہر میں صفاتی ستھرائی کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے اُٹھایا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات دنیا کے ان گنے چنے ممالک میں شمار ہوتا ہے جہاں دنیا بھر سے لوگ سیاحت اور کاروبار کے لیے آتے ہیں۔ دنیا کی بلند ترین عمارتوں سے سجے اس ملک میں ٹریفک قوانین پر کافی سختی برتی جاتی ہے۔

ابوظہبی، دبئی اور شارجہ کا ٹریفک کافی پُرہجوم ہوتا ہے اور ٹریفک قوانین کی معمولی سی خلاف ورزی پر گھنٹوں ٹریفک جام ہوجاتا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔