قواعد کی خلاف ورزی 21 بیمہ وتکافل کمپنیوں کو شوکاز نوٹس

فروری مارچ میں38 کمپنیوں کی اعلیٰ انتظامیہ کوتنبیہ کی گئی جبکہ 18درخواستیں نمٹائی گئیں


Numainda Express April 10, 2014
ایس ای سی پی نے59 سرویئرز اور30 سرویئنگ کمپنیوں کے لائسنس کی تجدید بھی کی۔ فوٹو: فائل

ایس ای سی پی نے فروری اور مارچ میں کمپنیز آرڈیننس 1984 اور انشورنس آرڈیننس 2000 کی خلاف ورزی کرنے پر21 بیمہ اور تکافل کمپنیوں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کیے گئے جبکہ 38 انشورنس کمپنیوں کی اعلیٰ انتظامیہ کو ایس ای سی پی کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر تنبیہ کی گئی۔

اس عرصے میں 18 درخواستوں پر کارروائی کر کے نمٹادیا گیا جبکہ 59 سرویئرز اور 30 سرویئنگ کمپنیوں کے لائسنس کی تجدید بھی کی گئی۔ اس حوالے سے ایس ای سی پی کے کمشنر انشورنس محمد آصف عارف نے بتایا کہ بیمہ کمپنیوں کو قواعد وضوابط کا پابندکیا جائے گا، تعمیل میں ناکام رہنے والے کمپنیوں کے خلاف ایس ای سی پی کی تادیبی کارروائیاں قواعدوضوابط کی پاسداری کے رجحان کو فروغ دینے کیلیے ہیں، انضباتی کارروائیاں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ ہمارا انضباطی پروگرام مضبوط اور جامع ہے۔