- 6 ماہ میں پی آئی اے کے نقصانات 60 ارب 71 کروڑ سے بڑھ گئے
- سپریم کورٹ نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی پر اہم فیصلہ جاری کردیا
- وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک
- بنگلہ دیش نے بھی ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کردیا، تمیم اقبال شامل نہ ہوسکے
- چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک سے اڈیالہ جل منتقل کردیا گیا
- مسلم لیگ (ن) نے مخصوص نشستوں پر ٹکٹ کے خواہش مندوں کو ٹاسک دے دیا
- نیا X وائرس، کورونا سے زیادہ مہلک ثابت ہوسکتا ہے، برطانوی ماہرِ صحت
- آٹو انڈسٹری کی بین الاقوامی نمائش میں 6 پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی
- فِلم ’چَکی‘ کے خوفناک گُڈے کو دہشت پھیلانے پر گرفتار کرلیا گیا
- سعودی عرب میں پہلی بار کسی اسرائیلی وزیر کی اعلانیہ آمد
- بابراعظم اے آئی ٹیکنالوجی سے بنی اپنی آوازوں پر حیران
- جماعت اسلامی کا بجلی بلوں میں اضافے پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ
- موٹرسائیکل چوری کے متاثرہ شہری نے گینگ بنا کر 57 وارداتیں کر ڈالیں
- سعودی عرب نے پہلی بار فلسطین میں اپنا سفیرمقرر کردیا
- ایس ای سی پی نے انسداد منی لانڈرنگ ریگولیشنز میں ترامیم متعارف کرادیں
- بنگلادیش میں ڈینگی بخار سے 900 افراد ہلاک
- کیپکو کی نیپرا کو فی یونٹ پیداواری ٹیرف 77 روپے تک کرنے کی درخواست
- بغیر رکے دنیا کا چکر لگانے والے وھیل نما ایئر شپ کا منصوبہ
- ورلڈ کپ کیلئے سری لنکا کے اسکواڈ کا اعلان، اہم اسپنر باہر
- ایشین والی بال ٹورنامنٹ؛ پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر 5 ویں پوزیشن حاصل کرلی
پی ایس ایل8؛ کون کون سی فرنچائزز نے بیٹنگ کمپنیز سے معاہدے کررکھے ہیں؟

سابق کرکٹرز نے بورڈ کو نشانے پر رکھ لیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں نامور فرنچائز نے بیٹنگ کمپنی (جُوا کھیلنے والی کمپنیز) سے معاہدے کرنے پر سابق کرکٹرز نے بورڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
پی ایس ایل فرنچائز کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے 1×Bat کمپنی کو ٹائٹینیم اسپانسر کے طور سائن کیا ہے، جو ایک بیٹنگ سائٹ کا سروگیٹ برانڈ ہے جس کا نام 1×Bet ہے جیسے پاکستان اور بھارت سمیت کئی ممالک میں پابندی کا سامنا ہے۔
اسی طرح دفاعی چیمپئین لاہور قلندرز نے بھی میلبٹ نامی کمپنی جبکہ ملتان سلطانز نے Wolf777 News نامی ویب سائٹ سے شراکت داری پر دستخط کیے ہیں تاہم Wolf777 نامی کمپنی ایک بیٹنگ کمپنی ہے، جو جوئے کو فروغ دینے کیلئے خبروں کی آڑ میں دیگر ناموں سے ویب سائٹس استعمال کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں: ’’عمر اکمل کو کوئی فرنچائز خریدنے میں دلچسپی نہیں رکھتی تھی‘‘، سابق کپتان
دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی MCW Sports نامی ویب سائٹ سے پلاٹینم اسپانسر کا معاہدہ کیا تاہم یہ بھی ایک بیٹنگ سائٹ MCW Casino کے نام سے سروگیٹ برانڈ ہے۔
قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ کو پہلے بھی بیٹنگ ویب سائٹ کے ساتھ معاہدے کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
سابق کپتان راشد لطیف نے ڈومیسٹک ٹیموں اور پی ایس ایل فرنچائزز کو بیٹنگ کمپنی کو بطور اسپانسر سائن کرنے کی اجازت دینے پر پی سی بی پر تنقید کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔