رونالڈو نے النصر کیلیے 4 گول اسکور کرکے لیگز کے 500 گول مکمل کرلیے

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 11 فروری 2023
اسٹرائیکر نے اب تک کلبز کی جانب سے لیگز میں 503 گولز اسکور کیے۔ فوٹو: اے ایف پی

اسٹرائیکر نے اب تک کلبز کی جانب سے لیگز میں 503 گولز اسکور کیے۔ فوٹو: اے ایف پی

ریاض: اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کیلیے 4 گول اسکور کرکے لیگز کے 500 گول مکمل کرلیے۔

اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے سعودی کلب النصر کی جانب سے ایک ہی میچ میں 4 گول کیے، یہ ان کے کیریئر کی 61ویں ہیٹ ٹرک تھی۔انہوں الواحدہ کے خلاف تمام گول کرتے ہوئے ٹیم کو4-0 سے فتح دلائی۔

اس کے ساتھ ہی رونالڈو کے کلب کیریئر کے دوران لیگ گولز کی تعداد 500 کا سنگ میل بھی عبور کرگئی ہے، اب ان کے کلبز کی جانب سے لیگز میں کیے گئے گولز 503 ہوچکے ہیں۔

اسٹرائیکر نے اپنے نئے کیریئر میں اسپورٹنگ لزبن کے لیے 3، مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے 2 سپیل میں 103، ریال میڈرڈ کے لیے 311 جب کہ جووینٹس میں 81 گول کیے۔

ورلڈ کپ کے بعد رونالڈو کے النصر کلب کی جانب سے گولز کی تعداد 5 تک پہنچ گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔