مصر کے معزول صدر مرسی کی جانب سے نیا جج مقرر کرنے کی درخواست مسترد

الزامات درست ثابت ہونے کی صورت میں معزول صدر کو سزائے موت کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔


APP April 11, 2014
الزامات درست ثابت ہونے کی صورت میں معزول صدر کو سزائے موت کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

مصر کی عدالت نے معزول صدر محمد مرسی کے خلاف 2مقدمات کی سماعت کیلیے نئے جج کی تعیناتی کی درخواست مسترد کر دی۔

جیل سے فرار اور جاسوسی کے مقدمات سابق صدر محمد مرسی اور اخوان المسلمون کے خلاف کریک ڈاؤن کا حصہ ہیں، الزامات درست ثابت ہونے کی صورت میں معزول صدر کو سزائے موت کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ عدالتی حکام کے مطابق وکیل دفاع نے مقدمات کی سماعت کیلیے ججز کا نیا پینل تشکیل دینے کی درخواست دی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا تاہم عدالت نے مقدمات کی سماعت کیلیے تاریخ نہیں دی۔ یاد رہے کہ محمد مرسی اور ان کے دیگر 130ساتھیوں پر2011میں جیل توڑنے، پولیس اسٹیشنز پر حملے اور جاسوسی کے الزامات عائد ہیں۔