آئی پی ایل کا کامیاب انعقاد یو اے ای میں پاک بھارت مقابلوں کی راہ ہموار کریگا

گذشتہ ایک دہائی میں ہم نے کئی میچز کی میزبانی کامیابی سے کی ہے، چیف ایگزیکٹیو آفیسر یو اے ای کرکٹ


Sports Desk April 12, 2014
ہم بی سی سی آئی کو اس پرقائل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، ڈیوڈ ایسٹ۔ فوٹو: فائل

ایمریٹس کرکٹ بورڈ اور ابوظبی کرکٹ کلب کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈیوڈ ایسٹ کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل کا انعقاد مستقبل میں یواے ای میں پاک، بھارت مقابلوں کی راہ ہموار کرسکتا ہے۔

خلیجی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں ڈیوڈ ایسٹ نے کہا کہ اگرچہ ہمارے میدانوں پر گذشتہ 12برس میں کئی بین الاقوامی میچز منعقد ہوچکے ہیں اور گذشتہ ایک دہائی میں ہم نے کئی میچز کی میزبانی کامیابی سے کی ہے، لیکن آئی پی ایل کی صورت ایک بڑا ایونٹ ہمارے میدان میں منعقد ہونے جارہا ہے، ہم اس سے سیکھیں گے ، گذشتہ دن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے اسکواڈ نے ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں پریکٹس کی، ان کا مزید کہنا تھا کہ لیگ کے میچز کا یہاں پر کامیاب انعقاد سے یہاں پر پاک بھارت مقابلوں کی راہ ہموار ہوگی اور ہم بی سی سی آئی کو اس پرقائل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔