کراچیحسن اسکوائر پر پولیس مقابلہ 2 ڈاکو ہلاک 2 فرار

ملزمان لوٹ رہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی،جوابی فائرنگ میں مارے گئے، ڈی ایس پی


Staff Reporter April 12, 2014
اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد،2 ساتھی موٹرسائیکل پر فرار، مرنے والے کی شناحت نہیں ہوسکی فوٹو؛ فائل

حسن اسکوائر پر پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 2 فرار ہوگئے ۔

ملزمان کار سوار خاندان سے لوٹ مار کررہے تھے ،مرنے والے دونوں ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی ، تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی تھانے کی حدود حسن اسکوائر پر قائم ہوٹل کے سامنے نامعلوم افراد کار سوار خاندان سے لوٹ مار کررہے تھے اور اسی دوران کار چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی ، ڈی ایس پی ناصر لودھی نے بتایا کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی جسے دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کردی ۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ملزمان مارے گئے جبکہ ان کے 2 ساتھی موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، ڈی ایس پی کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا۔