انگلش اسنوکر پلیئراسٹیفن ہینڈری نے اداکارہ کی محبت میں بیوی بچے چھوڑدیے

46 سالہ ہینڈری اپنے سے 20 برس چھوٹی لورین کے عشق کے سحر میں جکڑے جاچکے ہیں۔


Sports Desk April 14, 2014
46 سالہ ہینڈری اپنے سے 20 برس چھوٹی لورین کے عشق کے سحر میں جکڑے جاچکے ہیں۔ فوٹو: فائل

انگلش اسنوکر پلیئر اسٹیفن ہینڈری نے کم عمر اداکارہ لورین تھینڈو کی محبت میں گرفتار ہوکر اپنی 19 سالہ خانگی زندگی کو ختم کرلیا۔

راسٹیفن ہینڈری نے اپنی اہلیہ مینڈی اور دو بچوں کو چھوڑ دیا، 46 سالہ ہینڈری اپنے سے 20 برس چھوٹی لورین کے عشق کے سحر میں جکڑے جاچکے ہیں، رپورٹ کے مطابق 26 سالہ لورین ٹوائے لینڈ نامی ٹی وی شو میں نوڈی کا کردار ادا کرتی ہیں، ہینڈرک نے مینڈی سے 1995 میں گیارہ برس دوستی رکھنے کے بعد شادی کی تھی، ان کے دو بیٹے 17 سالہ بلین اور 9 سالہ کارٹر ہیں، ان کی اہلیہ مینڈی نے ہینڈری کے گھرچھوڑکر جانے پر دکھ کا اظہار کیا ہے، انھوں نے بتایا کہ میرے شوہر نے گذشتہ برس مجھے بتایا تھا کہ ان کا لورین سے افیئر ہے۔