شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 8 مارچ 2023
ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ضلع دتہ خیل کے عام علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

آی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے کے مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے ردعمل کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے اپنے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔