پی ایس ایل 8 انور علی دوسرے مہنگے ترین بولر بن گئے

پشاور زلمی سے میچ میں ملتان سلطانز کے پیسر نے 4 اوورز میں 66 رنز کے عوض ایک وکٹ لی


Sports Desk March 11, 2023
پشاور زلمی سے میچ میں ملتان سلطانز کے پیسر نے 4 اوورز میں 66 رنز کے عوض ایک وکٹ لی۔ فوٹو: پی سی بی

انورعلی پی ایس ایل کی تاریخ کے دوسرے مہنگے ترین بولر بن گئے۔

پشاور زلمی سے میچ میں ملتان سلطانز کے پیسر انور علی نے 4 اوورز میں 66 رنز کے عوض ایک وکٹ لی، حریف بیٹرز نے انھیں 4 چھکے اور 7 چوکے جڑے۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانز پشاور زلمی کو شکست دے کر پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی

شاہد آفریدی کو 2022 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف 67 رنز کی پٹائی برداشت کرنا پڑی تھی، اسلام آباد کے ظفرگوہر نے 2021 میں زلمی سے میچ میں 4 اوورز میں 66 رنز دیے تھے۔

مقبول خبریں