زیادہ ٹی 20 رنز بابراعظم نے شین واٹسن کو پیچھے چھوڑ دیا

بابر کے مختصر فارمیٹ میں ٹوٹل رنز کی تعداد 8865 ہوگئی جو 253 میچز میں بنائے ہیں


Sports Desk March 12, 2023
بابر کے مختصر فارمیٹ میں ٹوٹل رنز کی تعداد 8865 ہوگئی جو 253 میچز میں بنائے ہیں۔ فوٹو: پی ایس ایل

بابراعظم نے زیادہ ٹی 20 رنز میں آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر شین واٹسن کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ملتان سلطانز کے خلاف بابر اعظم نے جمعے کے روز 73 رنز کی اننگز کھیلی، اس سے بابر کے مختصر فارمیٹ میں ٹوٹل رنز کی تعداد 8865 ہوگئی جو 253 میچز میں بنائے ہیں، اس طرح بابر نے واٹسن کو پیچھے چھوڑ دیا، مجموعی طور پر ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرکٹرز کی فہرست میں وہ 16 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانز پشاور زلمی کو شکست دے کر پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی

شین واٹسن نے اپنے کیریئر کے دوران 343 ٹی 20 میچز میں 8821 رنز بنائے تھے، اس فہرست میں ٹاپ پر کرس گیل 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ موجود ہیں، ان کے بعد شعیب ملک 12 ہزار 528 رنز کے ساتھ کا نام آتا ہے۔

مقبول خبریں