کھیوڑہ میں جپسم کی کان میں دھماکے سے 6 مزدور جاں بحق کئی ملبے تلے دب گئے

ملبے تلے دبنے والے مزدوروں کو نکالنے کےلئے مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں کررہے ہیں۔


ویب ڈیسک April 15, 2014
ملبے تلے دبنے والے مزدوروں کو نکالنے کےلئے مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں کررہے ہیں۔ فوٹو؛فائل

کھیوڑہ کے علاقے میں جپسم کی کان میں دھماکے سے 6 مزدور جاں بحق جب کہ کئی ملبے تلے دب گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جہلم کے علاقے کھیوڑہ میں جپسم کی کان میں جب ٹھیکے دار کی جانب سے دھماکا کیا گیا تو اس کا ملبہ کان کے قریب کھڑے ٹرک پر جاگرا جس کے نتیجے میں کئی مزدور ملبے تلے دب گئے۔ ملبے تلے دبنے والے 6 افراد کی لاشیں نکال لی گئی جب کہ دیگر کو نکالنے کےلئے مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں کررہے ہیں تاہم بھاری مشینری نہ ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مقبول خبریں