ڈی آئی خان میں باراتیوں کی بس الٹنے سے 5 بچے جاں بحق دلہا سمیت 50 زخمی

اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے


ویب ڈیسک April 15, 2014
حادثہ ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی علاقے کہوپی میں تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔۔ فوٹو: فائل

تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی بس کو حادثے کے نتیجے میں 5 بچے جاں بحق جب کہ دلہا سمیت 50 باراتی زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے 12 کلو میٹر دور نواحی علاقے کہوپی سے بارات دلہن کو لینے کے بد واپس آرہی تھی کہ راستے میں تیز رفتاری کے باعث بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 5 بچے موقع پر ہی جاں بحق جب کہ دلہا سمیت 50 باراتی زخمی ہوگئے۔

حادثہ کے بعد مقامی لوگوں اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوراٹر اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔

مقبول خبریں