- انتخابات نظرثانی کیس: چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سماعت آج ہوگی
- 119 اُڑن طشتریاں امریکا میں گرنے کا انکشاف
- عوام کو گمراہ کرنے اور ملک کو کئی سال پیچھے دھکیلنے والے بے نقاب ہوگئے، نواز شریف
- گیدڑ کو دیکھو خود پرمشکل وقت آیا تو امریکا کے پاؤں پکڑ لیے، مریم نواز
- فیفا ورلڈ کپ میں سیکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی کرنے والے دو پاکستانی اب تک جیل میں قید
- بھوکا ریچھ 60 کیک کھا گیا اور بیکری والے دیکھتے رہ گئے
- جیلوں میں خواتین سے ناروا سلوک کا پروپیگنڈا گمراہ کن ہے، نگران وزیر اطلاعات پنجاب
- بھارتی خواتین ریسلرز کو جنسی ہراسانی کیخلاف آواز اٹھانے پر گرفتار کرلیا گیا
- عمران فتنے کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کریں گے، رانا ثنا اللہ
- عمران خان اتنا آگے جاچکا ہے کہ اس سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیردفاع
- فرانسیسی فٹبالر مباپے کا پاکستانی ہم شکل سوشل میڈیا پر وائرل
- 9 مئی واقعات؛ کراچی میں پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنماؤں اورکارکنان کی فہرست تیار
- صدرمملکت کی جگہ مودی نے پارلیمانی عمارت کا افتتاح کردیا، اپوزیشن کا بائیکاٹ
- مختلف وٹامن اور ورزش دماغ کو جوان رکھنے میں معاون ثابت
- امریکا؛ ہائی اسکول کے 33 میں سے 28 طالبعلم فیل؛ گریجویشن تقریب منسوخ
- ٹی ٹی پی میں اندرونی اختلافات شدید، آپس کی لڑائی میں درجنوں دہشتگرد ہلاک و زخمی
- کراچی، سپرہائی وے سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی، مقتول کوسوتیلے باپ نے قتل کیا
- صدر و وزیراعظم کا یوم تکبیرپرقوم کو خراج تحسین و مبارکباد
- جڑواں شہروں میں منشیات سپلائی کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 2 ملزمان گرفتار
- امریکی شخص فلائٹ کے لیے ، سڑک کھودنے والی گاڑی چراکر ایئرپورٹ جا پہنچا
امپائرز سے تلخ کلامی، ملتان سلطانز کے منیجر پر پابندی

پی ایس ایل فائنل میں وائیڈز کے حوالے سے احتجاج کیا،اس دوران بات بگڑ گئی۔ فوٹو: لنکڈ ان
کراچی: امپائرز سے تلخ کلامی پر ملتان سلطانز کے منیجر پابندی کی زدمیں آگئے۔
لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 8 کے فائنل میں ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دی،ٹرافی اتنی قریب آ کر گنوانے پر سلطانز کے پلیئرز و آفیشلز سخت مایوس نظر آئے۔
بعض وائیڈ بالز کے حوالے سے ریزرو امپائر آصف یعقوب سے احتجاج بھی کیا گیا، پھر جب فیلڈ امپائرز واپس آئے تو ٹیم منیجر و سی او او حیدر اظہر نے راشد ریاض کو مخاطب کرتے ہوئے شکایت کی، انھوں نے جواب دیا کہ وہ ابھی اس حوالے سے کوئی بات نہیں کر سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز مسلسل دوسری بار پی ایس ایل کی فاتح بن گئی
ایسے میں انگلینڈ کے امپائر ایلکس وارف بھی وہاں پہنچ گئے، وہ بھی معاملے کو سمجھ گئے اور حیدر کو قوانین کا بتانے لگے،وہاں بات بگڑ گئی اور تلخ کلامی شروع ہو گئی،راشد اور پی سی بی آفیشل عون زیدی نے معاملہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی، پی ایس ایل کے ڈائریکٹر عثمان واہلہ تک بھی بات پہنچ گئی۔
پی سی بی نے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ضابطہ اخلاق کا لیول تھری لگاتے ہوئے ملتان کے آفیشل پر ایک میچ کی پابندی عائد کر دی۔ انھیں فیصلے پر دستخط کرنے کا کہا گیا لیکن حیدر نے سماعت کا مطالبہ کیا، رات پونے 2 بجے معاملے کی سری لنکن میچ ریفری روشن مہانامہ کے سامنے سماعت ہوئی، وہاں امپائرز اور ملتان کے منیجر نے اپنا موقف دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران بھائی سے متعلق میرے نام سے بیان گندی سیاست کی کوشش ہے، شاہد آفریدی
انھوں نے ایک موقع پر غیرمشروط طور پر معذرت بھی کی مگر پھر بھی ریفری نے سزا کو برقرار رکھا، اب بھی ان کے پاس اپیل کا حق موجود ہے، اگر سزا ختم نہ ہوئی تو اگلے سال حیدراظہر ملتان سلطانز کے پہلے میچ میں بطور منیجر خدمات انجام نہیں دے سکیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔