مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس اعصام اور بوپنا نے پہلا مرحلہ عبور کرلیا

پاک بھارت جوڑی نے آسٹریا کے جولین نوول اور کینیڈا کے ویساک پوسپیسل کو 7-6 اور6-4 سے ہرایا


Sports Desk April 16, 2014
ایشین جوڑی نے آسٹریا کے جولین نوول اور کینیڈا کے ویساک پوسپیسل کو 7-6 اور6-4 سے ہرایا، فوٹو: اے ایف پی/فائل

مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس کے ڈبلز میں پاکستانی اسٹار اعصام الحق اور بھارتی پارٹنر روہن بوپنا نے پہلا مرحلہ عبور کرلیا۔

ایشین جوڑی نے آسٹریا کے جولین نوول اور کینیڈا کے ویساک پوسپیسل کو 7-6 اور6-4 سے ہرایا، دوسرے رائونڈ میں ان کا سامنا 7 سیڈ پیئرپولینڈ کے لوکاس کوبوٹ اور سوئیڈش پلیئر روبرٹ لنزٹ موجود ہیں، دوسرے مقابلے میں سیمون بولیلی اور فابیو فوگنینی فلپائنی پلیئر ٹریٹ ہوئے اور انگلش کھلاڑی ڈومینک انگلوٹ کو سخت مقابلے کے بعد 6-2،3-6 اور10-7 سے ہرایا۔