پشاورمغوی وائس چانسلرکیساتھ اغواہونیوالا ڈرائیور بازیاب

محب اللہ کو اسکیم چوک چھوڑاگیا،دو سال مشکل سے گزرے،وی سی خیریت سے ہیں،مغوی


Numainda Express September 16, 2012
محب اللہ کو اسکیم چوک چھوڑاگیا،دو سال مشکل سے گزرے،وی سی خیریت سے ہیں،مغوی

LONDON: اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے مغوی وائس چانسلر اجمل خان کے ساتھ اغواہونیوالے ڈرائیورمحب اللہ کواغواکاروں نے رہاکردیا۔

جس کے بعد اس بات کا امکان ہے کہ آئندہ چند دنوں میں اجمل خان کو بھی چھوڑ دیا جائے گا۔محب اللہ کواغواکاروں نے ہفتہ کو پشاورکے نواحی علاقے بڈھ بیر میںچھ بجے کے قریب واقع اسکیم چوک میںچھوڑا جس کے بعدانھوں نے اپنے بھائی کوفون کیا اور وہ انھیں لینے کے لیے آگئے۔مغوی ڈرائیور محب اللہ نے بتایاکہ تقریباً دو سال کا عرصہ انھوں نے قید میں گزارا جو ان کیلیے بہت مشکل وقت تھا۔

انھوں نے بتایاکہ اغواکاروں نے انھیں زرعی یونیورسٹی پشاورکے قریب واقع پروفیسرز کالونی سے اغواکیا محب اللہ نے بتایا کہ ان کی تین دن پہلے اجمل خان سے ملاقات ہوئی اوروہ خیریت سے ہیں اورتین دن پہلے مجھے بتایاگیاکہ آپ کوجلدرہاکیاجائے گا۔ذرائع کے مطابق محب اللہ کی بازیابی کے بعد اجمل خان کی بھی بحفاظت بازیابی کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔