تاریخ میں پہلی بار بنگلہ دیش کی ون ڈے میں 10 وکٹ سے فتح

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 24 مارچ 2023
تمام وکٹیں پیسرز کے لینے کا بھی پہلا موقع،آئرلینڈ کی ٹیم آؤٹ کلاس (فوٹو: ٹوئٹر)

تمام وکٹیں پیسرز کے لینے کا بھی پہلا موقع،آئرلینڈ کی ٹیم آؤٹ کلاس (فوٹو: ٹوئٹر)

ڈھاکا: بنگلہ دیش نے تاریخ میں پہلی بار کسی ون ڈے انٹرنیشنل 10 وکٹوں سے کامیابی سمیٹ لی۔

سلہیٹ میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 28.1 اوورز میں 101 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کورکن ٹکر (28) اور کرٹس کیمپر (36) کے سوا کوئی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود 5، تسکین احمد 3 اور عبادت حسین 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

میزبان ٹیم نے 13.1 اوورز میں وکٹ گنوائے بغیر ہدف حاصل کر لیا، کپتان تمیم اقبال 41 اور لٹن داس 50 رنز پر ناقابل شکست رہے، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے اہنے نام کرلی جبکہ سیریز کا ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، حسن محمود تیسرے ون ڈے اور مشفیق الرحیم سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔