- اسرائیل سے تعلقات؛ قوم اور فلسطین کے مفاد کو مد نظر رکھا جائے گا، وزیرخارجہ
- دوسرا ون ڈے: بھارت نے آسٹریلیا کا بھرکس نکال دیا، 400 رنز کا ہدف
- بلغاریہ کے انٹرنیشنل پارک کا ایک گوشہ فلسطین کے نام سے منسوب
- گلوبل ویٹرنز کپ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح
- بھارت نے کینیڈین شہریوں کیلئے ویزوں کا اجرا معطل کردیا
- عمران خان کے بغیر بھی انتخابات ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم
- ایران میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں داعش کے 28 ارکان گرفتار
- ہوائی جہاز میں دوران سفر ’سورہی‘ خاتون مسافر مُردہ نکلیں
- کراچی اور لاہور میں طیاروں کو جی پی ایس سگنلز ملنے میں دشواری
- محمد آصف کی تنقید کے بعد بابراعظم کے والد کا ردعمل بھی آگیا
- سندھ میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ
- ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیمیں کون ہوں گی؟ ہاشم آملہ نے بتادیا
- نواب شاہ ؛ بجلی چوری میں معاونت پر دو ایس ڈی اوز اور دو لائن مین معطل
- لوگ جسمانی صحت سے زیادہ ذہنی صحت کے لیے ورزش کرتے ہیں، سروے
- ٹِک ٹاک نے گوگل سرچ کی آزمائش شروع کر دی
- معلم کے تشدد سے زخمی ہونے والا زیرِعلاج لڑکا دم توڑ گیا
- اسلام آباد ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے 5 دن کیلیے بند رہے گا
- بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری؛ 18 روز کے دوران 3674 مقدمات درج
- کالج سے بیدخلی کا چھپانے کیلیے ماں کو قتل کرنے والی طالبہ پر فرد جرم عائد
- کراچی میں طیاروں پر لیزر لائٹس مارنے کے واقعات میں پھر اضافہ
کیرئیر کے عروج پر مجھے زہر دیا گیا تھا، عمران نذیر کا انکشاف

انہوں نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 8 ٹیسٹ اور 79 ون ڈے کھیلے (فوٹو: فائل)
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر عمران نذیر نے حال ہی میں ایک دلچسپ کہانی شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ’’ انہیں کیرئیر کے عروج پر زہر دیا گیا تھا‘‘۔
1999 سے 2012 کے درمیان پاکستان کے لیے 8 ٹیسٹ، 79 ون ڈے اور 25 ٹی20 انٹرنیشنل کھیلنے والے عمران نذیر نے پہلی بار گزشتہ برس اپنی بیماری کا انکشاف کیا تھا جبکہ اب انہوں نے مزید تفصیلات بتائی ہیں۔
معروف یوٹیوبر نادر علی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران نذیر نے بتایا کہ جب میرا حال میں ایم آر آئی اسکین ہوا تو پتہ چلا کہ مجھے ایک انتہائی سست رفتار زہر مرکری دیا گیا تھا، یہ آپ کے جوڑوں تک پہنچتا ہے اور انہیں نقصان پہنچاتا ہے۔ 8 سے 10 سالوں کے درمیان میں جوڑوں میرے جوڑوں کا علاج کیا گیا جو تقریباً خراب ہوچکے تھے۔
مزید پڑھیں: لیجنڈز لیگ؛ شاہد آفریدی کا جُوا کھیلنے والی کمپنی کی شرٹ پہننے سے انکار
انہوں نے کہا کہ بیماری کے دوران اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا تھا بستر پر نہ ڈال دیجیئے گا، اور شکر ہے ایسا کبھی نہیں ہوا!۔میں گھومتا پھرتا تھا اور جب لوگ پوچھتے تھے ‘تم ٹھیک لگ رہی ہو’۔ مجھے بہت سے لوگوں پر شک تھا لیکن میں نے کب اور کیا کھایا، میں نہیں جان سکتا، کیونکہ مرکری فوری اثر نہیں کرتا اس لیے نہیں معلوم کس نے کیا کیا۔
عمران نذیر نے کہا کہ 8-10 سال تک، اس کے تمام جوڑوں کا علاج کیا گیا اس دوران میری ساری جمع پونجی ختم ہوگئی تھی، ایک اندازے کے مطابق 12-15 کروڑ روپے خرچ کرچکے تھے۔
مزید پڑھیں: شاہد آفریدی کی ایشیا الیون نے لیجنڈز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
دائیں ہاتھ کے بلے باز نے کہا کہ ان کے مشکل وقت میں پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی چٹان کی طرح ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے اور ان کی بہت مدد کی، جب میں شاہد بھائی سے ملا تو میرے پاس کچھ نہیں بچا تھا۔ شاہد بھائی نے ایک دن کے اندر میرے ڈاکٹر کو اس کے اکاؤنٹ میں رقم کردی تھی اور ڈاکٹر کو کہا تھا کہ چاہے کتنے پیسے کی ضرورت ہو، میرا بھائی ٹھیک ہونا چاہیے، میرے علاج پر انہوں نے 40 سے 50 لاکھ روپے خرچ کیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔