ہمخیال گروپ نے نگراں وزیراعظم کیلیے 3 نام ن لیگ کوبھیج دیے

ظفرعلیشاہ،شمس الملک ،حسین ہارون شامل،نثارنے ہمایوںاخترکو7ناموںکی فہرست بھیجی تھی


Numainda Express September 16, 2012
ظفرعلیشاہ،شمس الملک ،حسین ہارون شامل،نثارنے ہمایوںاخترکو7ناموںکی فہرست بھیجی تھی

مسلم لیگ ہمخیال نے نگراں وزیراعظم کیلیے تین نام(ن)لیگ کوبھیج دیے۔

اپوزیشن رہنما چوہدری نثار نے ہمخیال کے سیکریٹری جنرل ہمایوںاخترکومسلم لیگ(ن)کی طرف سے نگراں وزیراعظم کیلیے7ناموںکی فہرست بھیجی تھی تاکہ مسلم لیگ ہمخیال کواعتمادمیں لیا جا سکے۔

ہمایوں اختر نے پارٹی سے مشاورت کے بعداس فہرست میں مزید 3نام شامل کرنے کی تجویزدی ہے۔نگراں وزیراعظم کیلیے تجویزکردہ ناموں میں سابق ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی سیدظفرعلی شاہ،سابق چیئرمین واپڈاشمس الملک اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین ہارون شامل ہیں۔