بینکنگ فراڈ میں مجرم کو 10سال قید اور 2کروڑ روپے جرمانہ

ملزم نجی بینک کی ملتان برانچ میں بطور برانچ مینیجر کام کر رہا تھا


ویب ڈیسک March 28, 2023
فائل:فوٹو

بینکنگ فراڈ میں ملوث مجرم کو 10 سال قید اور 2 کروڑ 49 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق صفدر حسین نامی ملزم نے سال 2016 متعدد بینک صارفین کے اکاونٹ سے 2 کروڑ 43 لاکھ سے زائد پیسے خورد برد کیے۔

ملزم نجی بینک کی ملتان برانچ میں بطور برانچ مینیجر کام کر رہا تھا۔ ایف آئی اے ملتان سرکل نے متعلقہ بینک کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا۔

مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر بینکنگ کورٹ کے اسپیشل جج ملتان چوہدری محمد انوارالحق نے صفدر حسین کو مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال قید اور 2 کروڑ 49 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں