بھارت میں کوچ پر خواتین کرکٹرز کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 30 مارچ 2023
آڈیو لیک ہونے پرزہر پی لیا، وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا،پولیس بیان نہ لے سکی۔ فوٹو: بی سی سی آئی

آڈیو لیک ہونے پرزہر پی لیا، وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا،پولیس بیان نہ لے سکی۔ فوٹو: بی سی سی آئی

ڈیہرادون: ایک کرکٹ کوچ پر بھی خواتین کھلاڑیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد ہوگیا۔

بھارت میں ایک کرکٹ کوچ پر بھی خواتین کھلاڑیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد ہوگیا، آڈیو لیک ہونے پر مذکورہ کوچ نے خودکشی کی کوشش کی اور اب بھی اسپتال میں ہی ہیں۔

حال ہی میں بھارت کی نمائندگی کرنے والی ایک خاتون کرکٹر کے سابق کوچ کی ڈیہرادون میں مشہور اکیڈمی ہے، اس میں ٹریننگ کرنے والی 3 لڑکیوں کی جانب سے ان پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے نہیں لگتا پاکستان 2023 ورلڈکپ کیلئے بھارت میں میچز کھیلے گا، وسیم خان

اس سے قبل ایک لڑکی سے جنسی تعلق کا مطالبہ کرنے کے حوالے سے ان کی آڈیو سامنے آئی جس پر کوچ نے زہر پی لیا، پولیس ابھی تک ان کا بیان نہیں لے سکی۔

گزشتہ روز ہی انھیں وینٹی لیٹر سے ہٹایا گیا اور وہ آخری اطلاعات تک بات کرنے کے قابل نہیں تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔