عمران خان کی 2 مقدمات میں جلد سماعت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے متفرق درخواستیں اپریل کے دوسرے اور تیسرے ہفتے میں مقرر کرنے کی ہدایات جاری کردیں


ویب ڈیسک March 31, 2023
(فوٹو فائل)

ہائی کورٹ نے عمران خان کی 2 مقدمات میں جلد سماعت کی درخواستیں منظور کرلیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے دونوں کیسز کی جلد سماعتوں کی متفرق درخواستیں منظور کرتے ہوئے ہدایات جاری کردیں۔

عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نا اہلی کے فیصلے کے خلاف درخواست اپریل کے تیسرے ہفتے میں اور عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی کا کیس اپریل کے دوسرے ہفتے میں مقرر کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نا اہل کرکے ڈی سیٹ کردیا تھا۔ ہائیکورٹ نے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کو میانوالی کی نشست پر ضمنی انتخاب سے روک دیا تھا ۔

دوسری درخواست میں عمران خان نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی درخواست دائر کی تھی، جس پر عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر رکھا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں